آل انڈیا ملی کونسل کے زیر اہتمام پریس کانفرنس کا انعقاد

0
0

رانچی :آل انڈیا ملی کونسل نئی دہلی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم کی ہدائت کے مطابق 23فروری کو انجمن اسلامیہ مسافر خانہ میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔اس موقعہ مرکزی ملی کونسل کے رکن تاسیسی(فاونڈر ممبر) ڈاکٹر وکیل احمد رضوی نے وہاں موجود صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملی کونسل نے آئندہ پارلیمانی انتخابات 2024کے پیش نظر ایک منشور مطالبات(Charter of demands ) جاری کیا ہے جسے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو ارسال کیا جا رہا ہے۔اس منشور میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ انتخابات کے پیش نظر یہ جماعتیں اپنے مینی فیسٹو میں اقلیتوں اور دیگر پسماندہ طبقات کے آئنی حقوق اور ان کے مفادات کا خیال رکھیں اور اس کا ذکر اپنے اعلانیہ میں کریں تاکہ دستور ہند کے مطابق ملک کے سیکولر اور جمہوری اقدار کی بالا دستی کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک سیکولر جمہوری ملک کے شہری ہیں اس لئے ہم آئین میں دیئے گئے حقوق واختیارات کی بحالی یا اسے بہتر طور پر نفاذ کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔
اس موقع پر کونسل کے مرکزی رکن ڈاکٹر قیوم انصاری نے کہا کہ کوئی بھی پارٹی ہو اس غلط فہمی میں مبتلا نہ رہے کہ اس بار ووٹرس اپنے مفاد کے خلاف مینی فیسٹو جاری کرنےوالی سیاسی جماعت کو اپنا بیش قیمتی ووٹ دیں گے۔مرکزی رکن جناب عرش اعظم نے کہا کہ ملی کونسل اس سلسلے میں پورے ملک میں بیداری مہم چلا کر عام لوگوں کو بیدار کرنے کا کام کرے گی۔جناب عزیر حمزہ پوری نے بھی اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام و خوشحالی کے لئے ضروری ہے کہ ملک کے تمام طبقات خصوصی طور پر اقلیتوں کے آیئنی حقوق کا پورا پورا خیال رکھا جائے۔ڈاکٹر منظور احمد نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں لوگ ایسی سیاسی جماعتوں کے حق میں ووٹ کریں گے جو دستور کے مطابق اقلیتوں کو دیئے گئے مراعات اورملک و ملت کی فلاح کے مطابق کام کرنے کا وعدہ کریں گی۔جناب اقبال احمد نے کہا کہ ہمارا آیئنی فریضہ ہے کہ ہم اپنا بہتر سیاسی قائد کا انتخاب کریں جو سبھوں کے ساتھ یکساں انصاف کر سکے۔
اس موقعہ پر تمام صحافیوں کو بریفنگ کراتے ہوئے انہیں ایک پریس ریلیز بھی سونپی گئی۔اور یہ بتایا گیا کہ جھارکھنڈ اسمبلی میں چل رہے بجٹ سیشن کے بعد ملی کونسل اپنا منشور مطالبات تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو سونپے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا