محمد شفیع رضوی
سانبہ// نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما الحاج محمد فرید پھامبڑا نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصفہ آبروریزی اور قتل معاملے میں ملوث مجرموں کو عبرتناک سزا دی جائے ،تاکہ آئندہ کوئی اس قسم کا شیطان پیدا نہ ہو اور اس قسم کے ناپاک جسارت کرنے کی ہمت نہ کر سکے اور سو بار سوچے کے میں کیا کرنے جارہا ہوں ۔الحاج موصوف نے ادھمپو میں ایڈووکیٹ طالب حسین پر حملے کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آصفہ مسئلے کو مذہبی اور سیاسی نہ بنایا جائے۔ الحاج محمد فرید پھامبڑا نے تمام سیاسی سماجی تنظیموں رہنماو¿ں اور ہر اس شخص سے جو اپنے سینے میں انسانیت کا درد رکھتا ہے سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آصفہ کے انصاف کے لئے مذہب قوم و ملت سے اوپر اُٹھ کر انسانیت کے ناطے آصفہ کے حق و انصاف کے لئے آگے آئیں، اور مجرموں کو سخت عبرتناک سزا دلوانے کیلئے آواز بلند کریں جو درندہ صفت ہوتا ہے اس کا نہ کوئی مذہب نا ذات ہوتی ہے وہ صرف موقعے کے فراق میں رہتا ہے اور موقع ملتے ہی انسانیت کو نوچ لیتا ہے۔