آصفہ کے انصاف کیلئے مینڈھر کے مقامی نوجوانوں نے کینڈل مارچ کیا

0
0

ہم جرائم ،عصمت دری،تشدد ،قتل و غارت کے خلاف ہیں :مظاہرین
ناظم علی خان
مینڈھر کٹھوعہ کی آٹھ سالہ معصوم آصفہ کے انصاف کی پکار کرتے ہوئے مینڈھر کے مقامی نوجوانوں نے کینڈل مارچ کیا اس موقع پر نوجوانوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔واضح رہے یہ مارچ مینڈھر بس اڈے سے شروع ہوا اور یادگار مینڈھر کے مقام پر اختتا م ہوا ۔وہیں نوجوانوں نے زور دار آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم جرائم ،عصمت دری،تشدد ،قتل و غارت کے خلاف ہیں اور حکومت کو اس پر کام کام کرنا چاہئے کیونکہ یہ ایک قومی مسئلہ ہے نا کہ سیاسی ۔مظاہرین نے کہا کہ مجرموں کو کڑی سزا دی جائے ۔اس موقع پر طلباءکے لیڈر دلشاد جٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے جرم کے مجرموں کو کوئی کیسے بچا پائے گا اور جو بھی کٹھوعہ میں ہوا وہ انسانیت کے خلاف ہے ۔واضح رہے کٹھوعہ عصمت دری و قتل معاملہ میں آٹھ ملوثین کو حراست میںلیا گیا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا