گجر بکروال یوتھ کانفرنس صوبائی صدر یاسر تیڑواہ کا نام نہاد لیڈران پر حملہ
ابو عذیر
بلاور کٹھوعہ //آل گجر بکروال یوتھ کانفرنس جموں و کشمیر جموں صوبہ کے صدر یاسر تیڑواہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ریاستی حکومت کے عہدیدار مظلومہ آصفہ بانو کے کیس کو لیکر روٹیاں سیکنا بند کریں ۔انہوں غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے ہر سیاسی پارٹیوں پر حملہ بولا کہا کہ ایک معصوم بچی کے ساتھ ہوئی گھ ناونی حرکت نے پورے ملک میں انسانیت کو شرمسار کرکے رکھ دیا ہے اور انصاف دلانے کے بجائے ساستدان روٹیاں ٹوڑنے میں لگے ہوئے ہیں ۔ایک طرف ہندوا یکتا منچ پر کھڑے ہوکر چند شر پسند عناصر نے اس معاملے میں ٹانگ اڑانے کی ناپاک حرکتکرکے انسانیت کا دم توڑ دیا ہے۔اور دوسری طرف وکلا ءکا احتجاج افسوسناک اور شرمناک ہے۔عوام جن وکیلوں کو انصاف کے ترازو کے سامنے اپنے حقوق کی گوہر لگاتی ہے آج وہ انصاف دلانے کے بجائے مجرموں کے ساتھ کھڑے نظر آرہے ہیں۔جبکہ کرائم برانچ نے دودھ کا دودھ پانی کا پانی اور مجرموں کو عدالت کے کھٹگرے میں لاکر کھڑا کر دیاہے۔ اور کوٹ نے چالان بھی پیش کردیا اب جب سی بی آئی سے انکوائری کرانے کی مانگ کو لیکر ہندو وں کاا یکتا ہونا افسوسناک ہے اور کہا کہ سی بی آئی پر اس وقت موجودہ حکومت بی جے پی کا پنجہ مظبوطی سے پڑا ہوا ہے۔اور چند نام نہاد لیڈروں کا صرف شک کی بنیاد کرائم برانچ کی انکوائری کو برخاست نہیں کیا جا سکتا ہے۔یوں تو پوری ریاست گجر بکروال خانہ بدوشوں جیسی زندگی گزارنے کے عادی ہیں اور وہ بھی جینے کی آزادی بھی چھینی جا رہی ہے حکومت وقت سے پر زور گزارش ہے کہ مجرموںکو تختہ دار ]ر لٹکایا جائے تاکہ آئندہ ایسی انسانیت سوز حرکت کرنے سے پہلے وہ مجرم سو بار سوچے۔