آصفہ معاملہ :رام بن میں متعدد تنظیموں کے بینر تلے احتجاجی ریلی

0
0

معصومہ کے ملزمین کو کڑی کڑی سے سزا دینے کا مطالبہ
ندیم اقبال کٹوچ

رام بن //۸ سالہ آصفہ کی آبروریزی اور قاتلوں کی سزا کی مانگ کو لیکر سیول سوسائٹی رام بن ہیومن رائٹس اور پروٹیکشن آف ہیومنٹی آرگنائزیشن نے اجتماعی طور نے ضلع صدر مقام رام بن پر ایک ریلی کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر متعدد تنظیموں سے وابسطہ ممبران ضلع عدالت کے سامنے اکٹھے ہوئے اور ریلی کی شکل میں ہاتھوں میں پپملٹ لئے آصفہ کے قاتلوں کو پھانسی دو پھانسی دو اور بار ایسوسی ایشن جموں ہائے ہائے کے نعرے بلند کرتے ہوئے ٹی چوک رام بن کی جانب نکل پڑے مظاہرین مانگ کر رہے تھے کہ بار ایسوسیشن جموں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جانی چاہئے ۔ان کا کہنا تھا کہ قصورواروں کو عبرتناک سزا دی جانی چاہئے۔ تاکہ دوبارہ اسطرح کی انسانیت سوز واردات پیش نہ آئے ریلی کا اختتام ڈاک بنگلہ رام بن کے مقام پر ہو۔جہاںً تمام تنظیموں کے سپیکرس نے میڈیا سے گفتگو کی اور آصفہ کے قاتلوں کی کڑی سے کڑی سزا کی مانگ کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا