آسٹریلیا نے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 83 رنز سے شکست دے دی

0
0

سڈنی،//جوش ہیزل ووڈ اور شان ایبٹ کی تین تین وکٹوں کی بدولت آسٹریلیا نے اتوار کو دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 83 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی۔

259 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی شروعات انتہائی خراب رہی اور 19 رنز پر اپنی پہلی وکٹ گنوا دی۔ نویں اوور میں ویسٹ انڈیز کے چار کھلاڑی 87 رنز بنا کر پویلین لوٹ چکے تھے۔ ویسٹ انڈیز کے کیسی کارٹی نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ کپتان شی ہوپ 29 رنز، روسٹن چیز 25 رنز، الزاری جوزف 19 رنز اور ایلک ایتھنیز 10 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ باقی ماندہ بلے بازوں میں سے کوئی بھی ڈبل فیگرز تک نہیں پہنچ سکا۔ آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 43.3 اوورز میں 175 رنز پر آؤٹ کرکے میچ جیت لیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ اور ایبٹ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ ول سدرلینڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ایڈم زمپا اور ایرون ہارڈی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل آج ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز نے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرنے آئی آسٹریلیا نے 91 رنز پر پانچ وکٹیں گنوا دیں۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے شان ایبٹ نے 69 رنز کی نصف سنچری اسکور کی اور میتھیو شارٹ کے 41 رنز نے آسٹریلوی اننگز کو سنبھال لیا۔ کیمرون گرین 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مارنس لیبوشین اور آرون ہارڈی 26-26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ول سدرلینڈ 18 رنز بنا کر اور جیک فریزر میک گرک 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلوی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں پر 258 رنز بنا سکی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے گڈاکیش موٹے نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ روماریو شیفرڈ اور الزاری جوزف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ میتھیو فورڈ اور اوشین تھامس نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا