احمد آباد، //نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ فائنل مقابلے میں آسٹریلیا نے ٹریوس ہیڈ اور مارنس لابوشین کی شاندار ساجھیداری کی بدولت ہندوستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی مرتبہ عالمی کپ کا خطاب اپنے نام کیا ۔
ٹریوس ہیڈ کی 137 رنز کی سنچری اور مارنس لابوشین کی 58 رنز کی اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے فائنل میچ میں ہندوستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار آئی سی سی ورلڈ کپ کا خطاب حاصل کیا۔
ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم انڈیا 240 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ہدف کے تعاقب میں اتری آسٹریلیا کی ٹیم نے 43 اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر جیت حاصل کرلی۔
ہندوستان کی جیت کی امیدوں پر آسٹریلیائی بلے باز ٹریوس ہیڈ نے پانی پھیرتے ہوئے 137 رن کی سنچری اننگز کھیلی جبکہ مارنس لابوشین نے ناٹ آوٹ 58 رن بناکر ان کا بخوبی ساتھ دیا۔
241 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی شروعات انتہائی خراب رہی اور اس نے اپنے تین ٹاپ بلے باز ڈیوڈ وارنر کو سات رنز، مشل مارش 15 رنز اور اسٹیو اسمتھ 47 رنز پر چار رنز سے گنوادیا تھا۔ لیکن اس کے بعد ٹریوس ہیڈ اور مارنس لابوشین نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔