مکائے، 14 اگست (یو این آئی) آسٹریلیا اے ویمنس ٹیم نے میٹیلن براؤن (چار وکٹوں) کی عمدہ گیند بازی کے بعد کیٹی میک (129) کی سنچری اور کپتان ٹالیا میک گرا (56) کی شاندار اننگز کی بدولت ہندوستان اے کو 18 گیندیں باقی رہتے چار وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔
250 رن کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا اے ٹیم نے عمدہ آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لئے 50 رن جوڑے۔ 12ویں اوور میں مینو مانی نے میڈی ڈارک (27) کو آؤٹ کر کے ہندستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد منوں منی نے چارلی ناٹ (26) کو رن آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ کیٹی میک نے 126 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے 129 رن کی اننگز کھیلی۔ انہیں میگھنا سنگھ نے آؤٹ کیا۔ کپتان تالیا میک گرا 56 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئی۔ انہیں منوں مانی نے آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا کی خواتین اے ٹیم نے 47 اووروں میں چھ وکٹ پر 250 رن بناکر میچ چار وکٹ سے جیت لیا۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا ویمن اے ٹیم نے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
انڈیا ویمنز اے ٹیم کے لیے میگھنا سنگھ اور منو مانی نے دو دو وکٹ لیے۔
اس سے قبل آسٹریلیا اے ویمنز ٹیم کی کپتان تالیا میک گرا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آئی انڈیا اے ٹیم کی شروعات خراب رہی اور اس نے 11 رن پر دو وکٹ گنوا دیے۔ شویتا سہراوت (1) اور پریا پونیا (6) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ ستیش شوبھا اور تیجل ہسبانیس نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ 13ویں اوور میں تالیا میک گرا نے ستیش شوبھا (16) کو آؤٹ کر کے انڈیا اے کو تیسرا جھٹکا دیا۔ تیجل حسبانیس 53 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئی جب کہ بشٹ راگھوی نے 82 رن کی شاندار اننگز کھیلی۔ منو مانی (27) 27 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئی۔ شپرا گری 25 رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔ انڈیا اے ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹ پر 249 رن بنائے۔
آسٹریلیا اے کی جانب سے میٹلن براؤن نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ نکولا ہینکاک اور گریس پارسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ تالیا میک گرا نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔