آسارام فیصلہ :مرکز کا تین ریاستوں کو محتاط رہنے کا مشورہ

0
0

یواین آئی

نئی دہلیمرکزی وزارت داخلہ نے آسارام باپو معاملہ میں بدھ کو عدالت کے فیصلے کے پیش نظر تین ریاستوں گجرات، راجستھان اور ہریانہ سے محتاط رہنے اور امن و قانون قائم رکھنے کو کہا ہے ۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق تینوں ریاستوں کو جاری مشورہ میں انتظامیہ سے امن و قانون نظام قائم رکھنے ، صورتحال پر سخت نظر رکھنے اور کسی بھی طرح کے ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لئے احتیاطی اقدام کرنے کے لئے کہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کے سینئر حکام نے اس بارے میں تینوں ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور پولیس ڈئرکٹر جنرلوں سے بات چیت کی ہے ۔ ان ریاستوں سے ضرورت پڑنے پر نیم فوجی دستے تعینات کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔ خفیہ اطلاع کے مطابق بدھ کو جودھپور میں جب آسارام باپو سے وابستہ عصمت دری معاملہ کی سماعت ہونی ہے اس وقت ان کے عقیدت مند بڑی تعداد میں عدالت کے باہر جمع ہوسکتے ہیں۔ اترپردیش کی نابالغ لڑکی کی عصمت دری کی شکایت کے بعد آسارام باپو کو 2013میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی وہ جودھپور کی سنٹرل جیل میں بند ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا