"آزادی کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے”

0
0
سر سید لایبریری کی تقریب یوم آزادی میں عبدالستار شیخ کا اظہار خیال ۔
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی)حسب روایت امسال بھی قومی تہوار جشن آزادی سرسید احمد خاں عوامی لائیبریری  مہرون میں تزک و احتشام سے سماجی رہنماء جہانگیر خان کی صدارت میں منعقد کیا گیا حنسہ شیخ ادریس کی تلاوت قرآن پاک سے تقریب کا آغاز ہوا ابوبکر شیخ نے وطن پرستی کی نظم پیش کی اس موقع پر موظف صدر مدرس عبدالستار شیخ نے آزادی کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ آزادی ہمارے اصلاف نے بڑی قربانیوں سے دلائی ہیں آپ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم امن و سلامتی نیز دستور ہند کے مطابق چل کر اس کا تحفظ کریں اسے داغ لگنے سے بچاۓ صدارتی تقریر میں جہانگیر خان نے  باہمی اختلافات دور رکھ کر یکجہتی سے رہنے اور مثبت کام کرنے والوں کا تعاون کرنے کی اپیل کی۔اس موقع پر حافظ مشتاق ،جی ایم شیخ،عقیل خان بیاولی ، سلیم انعامدار،ادریس شیخ، مبشر شیخ،سلیم شیخ ،یوسف خان بٹاٹا والے ،شریف بھائی ،یونس پنجاری ،ابراھیم پٹوے وغیرہ موجود تھے کامیابی کے لۓ لایبریری کے اعزازی سیکریٹری الحاج عبدالروف شیخ کی نگرانی میں جملہ اراکین نے محنت و کاوشیں کیں نظامت مجاہد شیخ نے کی رسم شکریہ ادریس شیخ نے ادا کی اس موقع پر بچوں میں چاکلیٹس تقسیم کی گئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا