آر ایم پبلک اسکول چواہدی میںدو روزہ ریاستی سطح کی نیشنل چلڈرن سائنس کانگریس کا اختتام

0
0

دو روزہ ایونٹ کے دوران مختلف اضلاع کے چائلڈ سائنسدانوں کی طرف سے 41 پروجیکٹس پیش کیے گئے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں کے چواہدی میں واقع آر ایم پبلک اسکول میںدو روزہ ریاستی سطح کی نیشنل چلڈرن سائنس کانگریس کا اختتام ہوا۔ اس تقریب کا انعقاد نیشنل کونسل فار اربن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی (NCURDS) جموں نے محکمہ سکول ایجوکیشن جموں کی رہنمائی میں کیا تھا۔ اس پہل کو نیشنل کونسل فار سائنس اینڈ ٹکنالوجی کمیونیکیشنز (NCSTC)، محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی، حکومت ہند کی طرف سے تعاون کیا گیا ہے۔ آج کے پروگرام کی اختتامی تقریب کی صدارت پروفیسر ڈی ایس منہاس، ڈین/ڈائریکٹر پلیسمنٹ سیل کلسٹر یونیورسٹی جموں نے کی جبکہ ڈاکٹر نریندر کمار، ایسوسی ایٹ پروفیسر زولوجی، جی جی ایم سائنس کالج جموں، رامیشور مینگی چیئرمین شکشا نکیتن گروپ آف انسٹی ٹیوشنز اور رخشان مینگی ڈائریکٹر آر ایم پبلک اسکول جموں نے تقریب کے مہمان کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پرخطبہ استقبالیہ میں ڈاکٹر عاشقحسین چیئرمین این سی ایس سی جموں و کشمیرنے این سی ایس سی پروگرام کا ایک مختصر تعارف پیش کیا اور ابتدائی عمر سے ہی بچوں میں سائنسی مزاج کی پرورش اور اس کو بڑھانے میں این سی ایس سی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دو روزہ ایونٹ کے دوران مختلف اضلاع کے چائلڈ سائنسدانوں کی طرف سے 41 پروجیکٹس پیش کیے گئے جن میں سے ٹاپ 7 نمایاں پروجیکٹوں کو اس ماہ کے آخر میں قومی سطح پر جموں کی نمائندگی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔اس موقع پرپروفیسر ڈی ایس منہاس نے اپنے صدارتی خطبیمیں این سی یو آر ڈی ایس جموں کے بانی سیکرٹری جنرل ظفر اللہ خان اور ریاستی کوآرڈینیٹر این سی ایس سی جموں وکشمیر (جموں) کی ان کی ٹیم کے ساتھ طلباء کے مفاد میں اس قابل ستائش پروگرام کے انعقاد کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے سائنس کو روایتی کلاس رومز سے معاشرے میں منتقل کرنے کی فوری ضرورت کو مزید اجاگر کیااور معاشرے کے فائدے کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا۔وہیںپروگرام کا اختتام معززین کو تعریفی نشان کے طور پر یادگاری نشانات پیش کرنے کے ساتھ ہوا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا