آر ایس پورہ بلاک میں گندلی پنچایت کو کچے سے پاک بنانے کی اہم پہل

0
0

سرپنچ گردیپ نے پنچایت کے نمائندوں میں کوڑے دان تقسیم کئے
لازوال ڈیسک
آر ایس پورہ؍؍ آر ایس پورہ بلاک میں گندلی پنچایت کے سرپنچ اور آل جموں و کشمیر پنچایت کانفرنس کے ریاستی سکریٹری سردار گردیپ سنگھ سینی نے پنچایت کو کچرا مکت بنانے کی پہل کے تحت منگل کو پنچایت کے نمائندوں میں کوڑے دان تقسیم کئے۔ اس موقع پر نائب سرپنچ پیارے لال، پنچ ستیہ دیوی، پون سنگھ اور دیگر نمائندے موجود تھے۔وہیںسرپنچ گرودیپ سنگھ سینی نے صفائی کے اپنے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے پنچایت کو کچرے سے پاک بنانے کی مہم شروع کی اور اب ایک اور قدم آگے بڑھاتے ہوئے مقامی لوگوں میں کوڑے دان تقسیم کیے گئے ہیں تاکہ کچرے کو ٹھکانے لگانے کا مؤثر طریقے سے انتظام کیا جا سکے۔سرپنچ سینی نے اپنے دور میں پنچایت کی طرف سے نئی بلندیوں تک پہنچنے کے لیے کی گئی اہم شراکتوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس کامیابی کو حاصل کرنے میں پنچایت کے نمائندوں کے تعاون کا اعتراف کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا