اس طرح کے تہواروں سے ہم اپنی بھرپور ثقافتوں سے جڑے رہتے ہیں: ڈاکٹر پروین کٹاریہ
لازوال ڈیسک
جموں// آرینز اوورسیز کے زیر اہتمام آج یہاںتیج کا خوشگوار متہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔اس موقع پر آرینز کی خواتین عملے نے مختلف رنگا رنگ سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ عملے نے رنگولی بنائی، بولیاں پڑھی، اور’گِدھا’ پیش کیا۔وہیں رنگ برنگے لباس پہنے خواتین پنجابی موسیقی کی دھڑکنوں پر رقص کرنے لگیں۔آریئنز گروپ کے ڈائریکٹر جنرل، ڈاکٹر پروین کٹاریہ نے تیج تہوار کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے روایتی تہواروں میں حصہ لے کر ہم اپنی بھرپور ثقافتوں سے جڑے رہتے ہیں۔ انہوں نے لڑکیوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تہوار منانا ان روایات اور رسومات کو زندہ کرنے اور زندہ رکھنے کا ایک طریقہ ہے جو ان دنوں معدوم ہو رہی ہیں۔