ڈانس پرفارمنسز، گیمز کا اہتمام کیا گیا اور سب میں تحائف اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍آرینز گروپ آف کالجز اور راج پورہ، نزد چندی گڑھ نے 94.3 مائی ایف ایم کے ساتھ مل کر آرینس کیمپس میں ہولی منائی۔ 94.3 مائی ایف ایم کے آر جے گولمل گگن اور آر جے اپوروا اس موقع پر مہمان تھے۔اس موقع پر تمام طلباء اور عملہ کومختلف سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے دیکھا گیا۔وہیں مختلف ڈانس پرفارمنسز، گیمز وغیرہ کا اہتمام کیا گیا اور سب میں تحائف اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔