ٹاٹا کینسر ہسپتال کے ماہر نے آرینز فارمیسی اور نرسنگ طلباء کے ساتھ بات چیت کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍کینسر سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے آج آرینز انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ، راج پورہ، نزد چندی گڑھ میں کینسر کا عالمی دن منایا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر جے شری دیشمکھ، ایم ڈی ریڈی ایشن آنکولوجی، ڈیپارٹمنٹ آف ریڈی ایشن آنکولوجی، ہومی بھابھا کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر، پنجاب نے بی ایس سی نرسنگ، جی این ایم، اے این ایم، بی فارمیسی اور ڈی فارمیسی کے طلباء سے بات چیت کی۔وہیںطلباء سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر دیشمکھ نے کہا کہ کینسر نہ صرف ہندوستانیوں میں بلکہ پوری دنیا کے لوگوں میں تیزی سے پھیلنے والی غیر متعدی بیماریوں میں سے ایک بنتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک اندازے کے مطابق سال 2030 تک کینسر دل کی بیماری اور ذیابیطس کو پیچھے چھوڑ کر طرز زندگی کی سب سے عام بیماری بن جائے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کینسر کی ابتدائی علامات کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔