آرینز نے سری نگر میں انڈین آرمی اور وائٹ گلوب کے ساتھ مل کر تیسری شکارا ریس کا اہتمام کیا

0
0

آج کے نوجوانوں میں ملک کی قیادت کرنے کے لیے ہر شعبے میں بڑی صلاحیت موجود ہے:ڈاکٹر انشو کٹاریہ
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍آرینز گروپ آف کالجز، راجپورہ نزد چندی گڑھ نے دنیا کی مشہور ڈل جھیل، سری نگر میں اپنی تیسری شکارا ریس کا انعقاد کیاجسے سیکڑوں سیاحوں اور مقامی لوگوں نے اس ریس کو دیکھا۔واضح رہے ریس کا انعقاد انڈین آرمی اینڈ وائٹ گلوب آرگنائزیشن، جے کے کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔اس تقریب کے مہمان خصوصی اور ڈاکٹر انشو کٹاریہ، چیئرمین، آرینز گروپ آف کالجز، راج پورہ،د چندی گڑھ تھے جبکہ چیئرپرسن وائٹ گلوب، ایڈووکیٹ شیخ صباء اور ایڈووکیٹ سید جنید سادات مہمان ذی وقار تھے۔ اس تقریب کے خاص خصوصی بیس آر آرکے کرنل منوج ڈوبریال تھے۔وہیںریس کا آغاز آرینز گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر انشو کٹاٹیہ کے فلیگ آف کے بعد ہوا جہاںفاتحین میں اول عبدالمجید، دوم معراج حسین، سوم گلزار اخون، چہارم غلام حسن موتی، پنجم امتیاز اخون کو پروقار تقریب میں انعامات سے نوازا گیا۔اس موقع پرڈاکٹر کٹاریہ نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اور جیتنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کے نوجوانوں میں ملک کی قیادت کرنے کے لیے ہر شعبے میں بڑی صلاحیت موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب کے لیے قابل فخر لمحہ ہے کہ تمام آریائی طلباء کثیر ٹیلنٹڈ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرینز کے طلباء نہ صرف تعلیمی لحاظ سے مضبوط ہیں بلکہ اختراعات میں بھی بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی طرف سے آرینس شکارا ایپ کو کاپی رائٹ سے نوازا گیا ہے۔ بھارت کی واقعی قابل ذکر ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا