لازوال ڈیسک
جموں؍؍علاقہ بھر میں ڈینگی بخار کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر محکمہ صحت عامہ نے احتیاطی تدابیر تیز کردی ہیں۔ اس حوالے سے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کالو ماجرہ میں ایک آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا جہاں آرینز بی ایس سی نرسنگ،جی این ایم اوراے این ایم کے طلباء نے حصہ لیا۔وہیںڈاکٹر رویندر کور (سینئر سرجن)، کالوماجرا نے کہا کہ یہاں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے ساتھ، ریاستی حکومت ایک کثیر الجہتی حکمت عملی کے ساتھ اس بیماری سے نمٹنے کے لیے کمر بستہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت اس مرض کے تدارک کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہا ہے۔ڈاکٹر موصوف نے کہاکہ لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایڈیس ایجپٹائی مچھر کھڑے پانی میں افزائش کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیمیں گھروں کا دورہ کر رہی ہیں اور یہاں تک کہ علاقے کے لحاظ سے مہم بھی ترتیب دے رہی ہیں۔انہوںنے کہا کہ ایک بڑا چیلنج جو ہماری کوششوں کو محدود کر رہا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے بارے میں لوگوں میں بیداری کا فقدان ہے۔وہیںآرینس نرسنگ کے طلباء نے اس بیداری کیمپ میں حصہ لیا اور ساتھ ہی ایک تقریر اور پوسٹر پریزنٹیشن کا بھی اہتمام کیا گیا۔