لازوال ڈیسک
جموں؍؍آرینز گروپ آف کالجز، راج پورہ، نزد چندی گڑھ نے ’تعلیمی تحقیق میں آئی پی آر کی اہمیت‘ پر ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا۔اس موقع پرپوجا کمار، خواتین کاروباری، بانی ڈائریکٹرانٹلیکٹ اننوَونے انجینئرنگ، نرسنگ، فارمیسی، قانون، نظم و نسق، تعلیم اور زراعت کے فیکلٹی ممبران اور آرینز کے طلباء سے بات چیت کی۔وہیںپوجا نے طلباء کو تعلیمی اور تحقیقی اداروں میں املاک دانش کے انتظام کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مختلف قسم کے آئی پی آر، ٹریڈ مارک، کاپی رائٹس، ڈیزائن، پیٹنٹ اور تجارتی راز بیان کئے۔ انہوں نے نوجوان محققین پر زور دیا کہ وہ کسی بھی تحقیقی جریدے میں شائع کرنے سے پہلے اپنی تحقیقی اختراعات کے پیٹنٹ رجسٹریشن کے لیے درخواست دیں۔پوجا نے کہاکہ پیٹنٹ نہ صرف محقق کی اختراع کو قانونی تحفظ فراہم کرتے ہیں بلکہ محدود مدت کے لیے اس اختراع کے خصوصی تجارتی استعمال کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں۔