آرٹیکل 370 کی منسوخی جموں و کشمیر میں تبدیلی کی راہ: وبودھ

0
0

کہاجموں و کشمیر آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے
لازوال ڈیسک
جموںجموں و کشمیر بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری اور ریلی انچارج وبودھ گپتا نے ریلی کے مقام کے دورے کے دوران بتایا کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے دن کی یاد میں، بی جے پی اگلے مہینے 5 اگست کو آر ایس پورہ کے بانا سنگھ اسٹیڈیم میں ایک زبردست عوامی ریلی کا اہتمام کرے گی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر لیڈران بھی موجود تھے۔وبودھ گپتا نے اس موقع پر کہا کہ دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی نے مغربی پاکستان سے آنے والے پناہ گزینوں، مٹی کی بیٹیوں، والمیکی سماج، پی او جے کے کے بے گھر ہونے والے لوگوں کو باوقار زندگی دی ہے۔
انہوں نے کہاکہ کئی دہائیوں کی طویل جدوجہد کے بعد مغربی پاکستان کے پناہ گزینوں کو مودی سرکار سے شہریت کے حقوق ملے جس سے ان کے چہروں پر مسکراہٹ آگئی اور آج متنازعہ آرٹیکل کی منسوخی کے پانچ سال بعد ان کی زندگیوں میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں۔وبودھ نے زور دے کر کہا کہ جموں و کشمیر آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد نریندر مودی حکومت کے تحت امن اور ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ او بی سی، پہاڑی، ایس سی، والمیکی سماج، سبھی کو 370 کی منسوخی کے بعد ان تمام سالوں میں کرشماتی وزیر اعظم نریندر مودی کے فیصلوں سے فائدہ ہوا ہے۔
وبودھ گپتا نے کہا کہ کانگریس، این سی اور دیگر پارٹیوں نے صرف اپنوں کی خدمت کی۔ عوام کے مسائل کے حل کے لیے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اپوزیشن میں رہتے ہوئے تمام طبقات کے مسائل کو اٹھانے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے اور مرکز میں برسراقتدار آنے پر اس کی حکومت نے انصاف کی فراہمی اور باعزت زندگی فراہم کرنے کے لئے ایک کے بعد ایک فیصلے کئے۔5 اگست کی ریلی میں ہر طبقے کے لوگوں سے شرکت کرنے کی پرجوش اپیل کرتے ہوئے وبود ھ گپتا نے کہا کہ اس سے وزیر اعظم نریندر مودی کو یہ واضح پیغام جائے گا کہ ہر کوئی ان کے عوام نواز، غریب نواز، پناہ گزینوں کے حامی پروگراموں کی تعریف کرتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا