یواین آئی
اٹاوہ؍؍جموں۔کشمیر میں آرٹیکل 370 کو کلعدم قرار دینے کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا استقبال کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے پیر کو کہا کہ انہیں بھروسہ ہے کہ عدالت کے فیصلے کو سبھی فریق مانیں گے۔ایس پی لیڈر منیش یادو کی شادی تقریب میں شرکت کرنے پہنچے اکھلیش نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا’ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کوئی بات نہیں بنتی ہے۔ لیکن کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ جس جذبے سے 370نافذ کیا گیا تھا اس جذبے کے حق میں فیصلہ نہیں ہے۔ لیکن سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا ہے۔ اور سبھی اسے مانیں گے۔ حکوت کے ذریعہ سرحد کی سیکورٹی کے ٹھوس اقدام کے بارے میں عوام کو بتانا ہوگا۔مدھیہ پردیش اور راجستھان میں ابھی وزیر اعلی کے اعلان نہ ہونے سے جڑے سوال پر اکھلیش یادو نے کہا کہ بے شک دو ریاستوں کے وزیر اعلی کا ابھی تک اعلان نہیں ہوا ہے پھر بھی حکومت بننے سے ب کوئی روک نہیں پائے گا۔