آرٹسٹ کلیکٹوگلڈ کااہم اجلاس منعقدہوا

0
0

میٹنگ میں فنکاروں کی زندگی کو بہتر بنانے کے طریقوں پر ہوا تبادلہ خیال
شافیہ گلفام
سرینگر؍؍ارٹسٹ کلیکٹو گلڈ کی جانب سے صدر اعجاز راہ کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ میں گلڈ نے اپنے شعبے کے تمام پہلوؤں میں فنکاروں کی زندگی کو بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ میں اعجاز راہ نے گلڈ کو فنکاروں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بنانے میں اپنے بھرپور تعاون کا وعدہ کیا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ جو بھی فنکاروں کا ذاتی مفاد کے لئے استحصال کریگا اس کے خلاف آرٹسٹ کلیکٹو گلڈ کی جانب سے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔صدر اعجاز راہ کی ان باتوں کی تائید کرتے ہوئے آرٹسٹ کلیکٹو گلڈ کے جنرل سیکرٹری خورشید احمد میر، خزانچی شہزاد شبیر،ایڈوائزر طارق لولپوری حسن جاوید اور سید ظہور زیدی نے تمام فنکاروں کے حقوق اور پہچان کے تحفظ کے لئے ایک ساتھ کھڑے ہونے کا عہد کیا۔آرٹسٹ کلیکٹو گلڈ کی اس عزم کو فنکاروں کیلئے ایک روشن اور بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے ایک اہم قدم قرار دیا جارہا ہے۔میٹنگ میں آرٹسٹ کلیکٹو گلڈ سے وابستہ تمام عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا