آرمی پبلک اسکول دمانہ نے والدین کو اسکول کی لائبریری کا دورہ کرنے کی دعوت دی

0
0

اسکول اور والدین کے درمیان رشتے کو مضبوط کرنے کی قابل داد کوشش
لازوال ڈیسک
دومانہ ؍؍اسکول اور والدین کے درمیان رشتے کو مضبوط کرنے کی کوشش میں، آرمی پبلک اسکول دومانہ نے 22 دسمبر 2023 کو کلاس چھٹی اور آٹھویں کے طلباء کے والدین کو اسکول کی لائبریری کے خصوصی دورے پر مدعو کرنے کا موقع لیا۔واضح رہے یہ دورہ اسکول کی کمیونٹی کو مضبوط بنانے کے لیے اسکول کی جاری کوششوں کا ایک حصہ تھا تاکہ اسکول میں بڑے پیمانے پر والدین اور کمیونٹی کی فعال شمولیت کو یقینی بنایا جاسکے۔اس موقع پر اسکول کی پرنسپل پشپندر کور نے والدین کو علم کے دروازے پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے والدین کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اسکول کی ڈیجیٹل لائبریری کو تلاش کریں جو کہ ان کے ادبی علم کو بڑھانے اور تحقیق کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے متنوع علمی وسائل تک ان کی رسائی کو بڑھانے کا ذریعہ ہے۔وہیںنرمل ساہنی، لائبریرین نے والدین کو اسکول کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جس میں طلباء کو آڈیو کہانیاں بھیجنا شامل ہے تاکہ ان کی سننے کی مہارت کو بڑھایا جا سکے، سیکھنے کا ایک کثیر حسی تجربہ بنایا جا سکے۔ وہیںسیشن میں دلچسپ سرگرمیوں کا ایک سلسلہ دیکھنے کو ملا جس میں معروف ہندوستانی اردو شاعر گلزار کی کتابوں کے پڑھنے کی اہمیت پر ایک ویڈیو دیکھنا شامل تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا