آرادھنا این جی او نے ماہواری کی حفظان صحت سے متعلق ورکشاپ کا اہتمام کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍ آرادھنا، جموں کی ایک این جی او جو بنیادی طور پر پسماندہ اور غربت زدہ بچوں کو بنیادی تعلیم فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے، نے گرلز ہائیر سیکنڈری سکول نوشہرہ میںماہواری حفظان صحت ورکشاپ کا انعقاد کیا تاکہ نوجوان لڑکیوں کو حیض کے انتظام کے بارے میں تعلیم دی جا سکے۔اس موقع پر انہیں مفت سینیٹری نیپکن فراہم کیے گئے۔وہیں ورکشاپ کے دوران شرکاء کو ماہواری کی تیاری سے متعلق بہت سی چیزیں سکھائی گئی جن میں غذائی ضروریات اور ماہواری کے دوران ہونے والے درد سے نجات کے لیے بنیادی ورزشیں شامل ہیں۔ دریں اثناء تقریبات کے آخری لمحات میں، طلباء کے لیے سوال و جواب کے سیشنز کا انعقاد کیاگیاجس میں رضاکاروں نے کچھ نوجوان لڑکیوں کے شکوک و شبہات کے جواب دئے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا