آج کادِن:تاریخ کے آئینے میں

0
0

یواین آئی
نئی دہلیہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 25 جون کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں:1529 – مغل حکمران بابر بنگال پر فتح حاصل کر کے آگرہ لوٹے ۔1788 – امریکی آئین کو اپنانے والا ورجینیا دسویں ریاست بنا۔1868 – امریکی صدر اینڈریو جانسن نے سرکاری ملازمین کے لیے دن میں آٹھ گھنٹے کام کرنے کا قانون منظور کیا۔1931 – ہندستان کے سابق وزیر اعظم وشوناتھ پرتاپ سنگھ کی پیدائش اترپردیش کے الہ آباد میں ہوئی۔1932 -ہندستانی کرکٹ ٹیم نے برطانیہ کے لارڈز کے میدان پر اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا۔1940 – جرمن ڈکٹیٹر ایڈولف ہٹلر نے پیرس، فرانس میں نپولین کی قبر اور ایفل ٹاور دیکھا۔1941 – فن لینڈ نے سوویت یونین پر حملے کا اعلان کیا۔1951 -امریکی ٹیلی ویژن اور ریڈیو نیٹ ورک سی بی ایس نے نیویارک سے چار شہروں میں پہلا رنگین ٹی وی پروگرام نشر کیا۔1960 – مڈغاسکر فرانس سے آزاد ہوا۔1975 – ۔صدر جمہوریہ فخر الدین علی احمد نے ملک میں ایمرجنسی لگانے کے حکومت کی تجویز کو منظوری دی۔1983 – ہندستان نے ویسٹ انڈیز کو 43 رنوں سے ہرا کر پہلی مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ کا خطاب جیتا۔1993 – کم کیمبل کینیڈا کی 19 ویں وزیر اعظم بنیں۔1994 – جاپان کے وزیر اعظم سوتومو ھاتا نے اپنے عہدے سے استعفی دیا۔2005- ایران کے صدارتی انتخابات میں بنیاد پرست لیڈر محمود احمدی نژاد کی فتح کا اعلان ہوا۔2009- عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکار مائیکل جیکسن کا انتقال۔2014 لوئس سوایز پر فیفا 2014 میں عالمی کپ کے دوران مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو دانتوں سے کاٹنے کا الزام لگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا