آبی ذخائر کے تحفظ کی ذمہ داری سب پر عائد ہوتی ہے

0
0

جی ڈی سی وجئے کے طلباء نے راہیا سچانی تالاب کا دورہ کیا
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج وجئے پور کے شعبہ ماحولیات نے آج یہاں ‘وِکست بھارت وژن2047’ کے بینر تلے طلباء کیلئے قریبی تالاب راہیا سچانی کے ایک دورے کا اہتمام کیا جس میں خصوصی توجہ کے ساتھ آبی ذخائر کی صفائی پر توجہ دی گئی۔جبکہ یہ دورہ سمسٹر اول کے انوائرنمنٹل سائنسز کے طلباء کے تعلیمی دوروں میں سے ایک کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا۔وہیں طلباء نے فیکلٹی ممبران پروفیسر پونم کندن ایچ او ڈی انوائرمنٹل سائنسز، ڈاکٹر منوج ہیر ایچ او ڈی ڈوگری اور ڈاکٹر نسیم چوہدری ایچ او ڈی انگلش کے ساتھ تالاب کا دورہ کیا اور پریکٹیکل کے ساتھ ساتھ صفائی مہم بھی چلائی۔اس دوران طلبا نے تالاب کی مختلف فزیکو کیمیکل اور حیاتیاتی خصوصیات کا مطالعہ کیا۔ وہیں کالج کے ایکو کلب کے رضاکاروں نے پانی کے تحفظ کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کیا کیونکہ پانی کے وسائل، پانی کے استعمال اور پانی کو محفوظ کرنے کی ضرورت کے بارے میں لوگوں کے علم میں اضافہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر وندنا گپتا نے ایسے اقدامات کے لیے انوائرمینٹل سائنسز ڈیپارٹمنٹ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ طالب علموں کو واٹر باڈی کا دورہ کرکے عملی طور پر سیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا