آئی یو ایس ٹی نے دو روزہ اسکل ڈیولپمنٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا

0
0

نوجوانوں کو وکست بھارت کے لیے بااختیار بنانے پر ہوا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
اونتی پورہ؍؍آئی یو ایس ٹی میں ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس نے سی آئی ای ڈی آئی یو ایس ٹی فاؤنڈیشن کے تعاون سے وکست بھارت کے مقصد کو حاصل کرتے ہوئیفیلڈ آرچری پر دو روزہ اسکل ڈیولپمنٹ ورکشاپ کا آغاز کیا۔ وہیں ، کھیلوں کی اہمیت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے چیمپئنز کی پرورش کی ترجیح کے ساتھ ملک کا نام روشن کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرمنتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے، آئی یو ایس ٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر شکیل احمد رومشو نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ نوجوان توانائی کا پاور ہاؤس اور ترقی کے عمل میں ضروری اسٹیک ہولڈرز ہیں۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ آئینی اقدار میں ان کی مناسب تربیت، عمدگی سے وابستگی اور سماجی تحفظات خوشحالی کی نئی صبح کا آغاز کریں گے۔
وہیںڈاکٹر وسیم باری، رجسٹرار، نے تعلیمی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں سپورٹس مین شپ، نظم و ضبط اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔اس تربیت کا مقصد تیر اندازی کے ذریعے جسمانی سرگرمی، درستگی اور ٹیم ورک کو فروغ دینا تھا۔ وہیںتجربہ کار تیر اندازی کے پیشہ ور افراد نے ورکشاپ کی قیادت کی، جس نے ابتدائی اور تجربہ کار تیر اندازوں دونوں کو اپنی تکنیک کو بہتر بنانے کا موقع فراہم کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا