آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ بفلیاز میں آنگن واڑی ورکرز وہیلپرز کی برائے حلف برداری’ میری مٹی میرادیش‘ آزمائشی مشق جاری

0
0

منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍یوم آزادی کے سلسلہ میں منعقد ہونے والی تقریبات واجتماعات میں جہاں پرچم کشائی پریڈ پر سلامی ثقافتی وتمدنی سرگرمیوں کو سرانجام دیا جارہا ہے وہیں تقریبات میں حصہ دار ملک واسیوں سے حلف برداری برائے میری مٹی میرادیش کو لازمی قراردیا ہے اس ضمن میں کئی روز سے سرکاری وغیرسرکاری ادارہ جات میں ریہرسلجاری ہے وہیں آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ بفلیاز کی آنگنواڑی ورکرز وہیلپرز کو ریاض فردوس نے حلف برداری کی آزمائشی مشق دیتے ہوئے تلقین کی کہ وہ اس عزم کے ساتھ دوروز پوشن پورٹل میری مٹی میرادیش پر حسب ذیل اصطلاحات ڈال کر حب الوطنی کا مظاہرہ کریں 1) بھارت کو 2047ئ؁ تک خود کفیل اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے خواب کو پورا کریں گے 2) غلامی کی سوچ کوجڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے 3) دیش کی وراثت پر فخر کریں گے 4) ملک کی ایکتا کو مضبوط کریں گے اور ملک کی حفاظت کرنے والوں کی عزت کریں گے 5) ملک کے شہری ہونے کے ناطے اپنافرض نبھائیں گے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا