آئی سی سی کے پاس بدعنوانی کا کوئی ثبوت نہیں،سنتھ جے سوریا

0
0

تمام الزامات کو کرکٹ کے وسیع تر مفاد اورسالمیت کے تحفظ کی خاطر قبول کیا،سابق کپتان
یواےن این
کولمبو//سابق سری لنکن کپتان سنتھ جے سوریا کا دعویٰ ہے کہ آئی سی سی کے پاس ان کیخلاف بدعنوانی کا کوئی ثبوت نہیں تاہم انہوں نے تمام الزامات کو کرکٹ کے وسیع تر مفاد اور سالمیت کے تحفظ کی خاطر قبول کیا۔گورننگ باڈی کی جانب سے دو سالہ پابندی کے فیصلے کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے سنتھ جے سوریا کا کہنا تھا کہ ان کیخلاف آئی سی سی کے پاس بدعنوانی،شرطیں لگانے اور اندر کی معلومات کے غلط استعمال سمیت کوئی بھی ٹھوس ثبوت نہیں اور قسمت کی خرابی ہی کہی جا سکتی ہے کہ اینٹی کرپشن یونٹ نے ان سے جو بھی معلومات طلب کیں وہ فراہم کردی گئیں لیکن اس کے باوجود ان پر چارج لگا دیا گیا حالانکہ انہوں نے اپنی کرکٹ ہمیشہ ایمانداری کے ساتھ کھیلی ہے اور ان پر کسی بھی قسم کی بدعنوانی کا الزام نہیں ہے۔سنتھ جے سوریا کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے ملک کو ہمیشہ اولیت دی اور کرکٹ سے محبت کرنے والی عوام بھی اس پہلو کی گواہ ہے۔انہوں نے سری لنکن شائقین کرکٹ اور پرستاروں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہوئے اور ان کی بھرپور حمایت جاری رکھی۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے آئی سی سی کی جانب سے ثبوت اور شواہد مٹانے کا الزام کیوں قبول کیا تو بائیں ہاتھ کے بیٹسمین کا کہنا تھا کہ انہوں نے تمام تر الزامات کرکٹ کے وسیع تر مفاد اور سالمیت کے تحفظ کی خاطر قبول کئے تھے۔ واضح رہے کہ وہ نووان زوئیسا اور دلہارا لوکوہٹیگے کے بعد معطل ہونے والے تیسرے پلیئر ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا