آئی جی آئی ائیر پورٹ پر درماندہ 180مسافر سری نگر پہنچائے گئے

0
0

179 جی اے ٹی ای امیدواروں کو پرواز کے ذریعے جموں پہنچایا گیا
حکومت قومی شاہراہ کے بند ہونے اور ہوائی ٹکٹوںکی منسوخی کی وجہ سے درماندہ لوگوں کیلئے سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے
لازوال ویب ڈیسک
جموںریاستی حکومت قومی شاہراہ کے بند ہونے اور پروازوں کی منسوخی کے نتیجے میں مختلف مقامات پر درماندہ مسافروں کو اپنی منزلوں تک پہنچانے کے لئے تمام تر کوششیں بروئے کار رہی ہے۔ریاست میں خراب موسمی صورتحال کے نتیجے میں ہوائی اور زمینی رابطے اثر انداز ہوئے ہیں جس کی وجہ سے لوگ کئی مقامات پر درماندہ ہو کر رہے گئے ہیں۔بیشتر لوگ جن میں جی اے ٹی ای کے دوسرے مرحلے کے امتحان میں شامل ہونے والے سری نگر کے کئی امید وار شامل ہیں اور جو موسم کی خرابی کی وجہ سے نہ ہوائی پرواز کے ذریعے اور نہ قومی شاہراہ سے سفر کر سکے۔اسی طرح عمرہ کی ادائیگی کے بعد نئی دلی پہنچے کئی کشمیری زائرین دلی ائیر پورٹ پر درماندہ ہوکر رہ گئے تھے۔اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے گورنر ستیہ پال ملک نے سری نگر اور دلی میں درماندہ ہوئے ان افراد کے لئے متبادل انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔گورنر کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے مرکزی وزارت دفاع سے مدد طلب کی جس کے بعد ائیر فورس کے ایک خصوصی جہاز کے ذریعے اُن 179 طالب علموں کو سری نگر سے جموں پہنچایا گیا جن کو جی اے ٹی ای امتحان میں شرکت کرنی ہے۔اسی طرح مرکزی شہری ہوائی بازی سے استدعا کی گئی کہ وہ سعودی عرب سے دلی آئے کشمیری زائرین کو سرینگر پہنچانے کے لئے متبادل انتظام کریں۔ان زائرین نے موسم کی خرابی کی وجہ سے سری نگر سفر نہیں کیا تھا۔ریاستی حکومت کی استدعا پر ائیر انڈیا کی پرواز نمبر 2827کے ذریعے 180مسافروں کو دلی سے سری نگر پہنچایاگیا اور توقع ہے کہ باقی مسافروں کو کل یعنی سنیچروار سرینگر پہنچایا جائے گا۔اب مسافروں کے لئے ائیر انڈیا نے نئی دلی میں تمام انتظامات کئے ہیں۔ریذیڈنٹ کمشنر نئی دلی کی ایک ٹیم ان افراد کو ہر طرح کی سہولیت فراہم کرنے کے لئے ان کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔چنانچہ یہ معاملہ سرکاری کی نوٹس میں آیا ، گورنر کے مشیروں اور چیف سیکرٹری نے اس معاملے کا ذاتی طور جائزہ لیا اور اس سلسلے میں مناسب اقدامات کئے ۔انہوں نے کہا کہ درماندہ افراد کی راحت کے لئے ہر طرح کے اقدامات کئے جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا