آئی ایف ایف سی او جموں نے کسانوں کی بیداری مہم کا انعقاد کیا

0
0

کاشتکار برادری میں 250 سے زیادہ کمبل بھی تقسیم کیے گئے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ آئی ایف ایف سی او جموں نے گاؤں پونی چک، بلاک مڑھ میں کسانوں کی بیداری مہم اور کمبل تقسیم کرنے کا پروگرام منعقد کیا۔ اس پروگرام کی صدارت سکھ پال سنگھ سدھو، اسٹیٹ مارکیٹنگ مینیجر، آئی ایف ایف سی اوجموں وکشمیر نے کی ۔وہیںپروگرام میں اے ای او پونی چک اور دیگر زراعت افسران نے شرکت کی۔ تاہم گاؤں پونی چک کے 200 سے زائد کسانوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پر اسٹیٹ مارکیٹنگ مینیجر، آئی ایف ایف سی او نے کسانوں کو آئی ایف ایف سی او نینو یوریا، نینو ڈی اے پی اور روایتی یوریا اور ڈی اے پی پر انحصار کم کرنے میں ان کی اہمیت سے آگاہ کیا۔
واضح رہے آئی ایف ایف سی او نینو یوریا اور ڈی اے پی مٹی، زمینی پانی کی آلودگی اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ایک نینو یوریا کی بوتل روایتی یوریا کے ایک تھیلے کی جگہ لے لیتی ہے جس سے حکومت ہند کی طرف سے دی جانے والی کھاد کی سبسڈی میں کمی آتی ہے۔ اس موقع پر کاشتکار برادری میں 250 سے زیادہ کمبل تقسیم کیے گئے ہیں۔ اس پروگرام کا انعقاد وویک ورما، فیلڈ آفیسر، جموں ڈویژن نے کیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا