آئی ایف ایف آئی گوا میں نالیج سیریز فلم بازار میں جموںوکشمیر پر فوکس سیشن کا اِنعقاد

0
0

سیشن کی صدارت جموںوکشمیر ڈی آئی پی آر وویک پوری اور جموںوکشمیرمحکمہ سیاحت کے افسران نے کی
لازوال ڈیسک

گوا؍؍اِنٹرنیشنل فلم فیسٹول آف اِنڈیا (آئی ایف ایف آئی) میں منعقد ہونے والے فلم بازار نالیج سیریز سیشنوں میں تیسرے دِن جموں و کشمیر سے متعلق ایک فوکس سیشن کا اِنعقاد کیا گیا۔اس سیشن کی صدارت جموںوکشمیر ڈی آئی پی آر اور جموںوکشمیرمحکمہ سیاحت کے افسران نے کی اور اس کی نظامت اداکار اور فلم پروڈیوسر سنجے سوری نے اَنجام دی جو کہ اصل میں خودجموںوکشمیر سے ہیں۔ اِس موقعہ پر خطاب کرنے والے افسران کے پینل میں سپیشل سیکرٹری جموںوکشمیر محکمہ سیاحت امرجیت سنگھ، جوائنٹ ڈائریکٹر محکمہ آئی اینڈ پی آر وویک پوری اور نوڈل آفیسر فلم پالیسی ڈی آئی پی آر آفاق گدا شامل تھے۔ دورانِ سیشن افسران نے فلم پالیسی کے مختلف پہلوؤں اور اس کی منفرد خصوصیات کے بارے میں بتایا۔ اُنہوں نے جموں و کشمیر حکومت کی طرف سے پیش کی جانے والی مالی اور غیر مالی مراعات کے علاوہ جموں وکشمیر میں پیش کردہ فلمی سیاحتی مقامات کے بارے میں بھی تفصیل سے بات کی۔ ’دی فلم پالیسی‘ اور ’بالی ووڈ ان جموں اینڈ کشمیر‘ کے بارے میں کچھ ویڈیوز بھی چلائی گئیں جنہیں ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا اور سراہا گیا۔ سیشن کا اِختتام ایک کھلی بحث و تمحیص کے ساتھ ہوا جہاں سامعین کی جانب سے بہت سے سوالات پوچھے گئے۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ جموں و کشمیر کے افسران کی ایک ٹیم جس میں سپیشل سیکرٹری ٹورازم امرجیت سنگھ، جوائنٹ ڈائریکٹر ڈی آئی پی آر وویک پوری، نوڈل آفیسر جے اینڈ کے فلم پالیسی آفاق گڑا، اکاؤنٹس آفیسر آئی اینڈ پی آرہتیش چودھری، ٹورسٹ آفیسر حیدرآباد ایم ساجد کرمانی اور فلم لائبریرین عابد حسین شامل ہیںاور گوا میں تعینات ہیں۔ جموں و کشمیر میں فلمی گرافی اور سیاحت کے مقصد سے فلم پالیسی اور فلمی سیاحت کے مقامات کی تیاری کے لئے قومی اور بین الاقوامی فلم سازوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا