آئی آئی ٹی جموں کے لیے تاریخی کامیابی

0
0

سیاری مصرا نے تعلیمی سال 2024-25 کے لیے فلبرائٹ-نہرو ڈاکٹرل ریسرچ فیلوشپ حاصل کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی جموںکے شعبہ ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز کے لیے ایک اہم کارنامہ انجام دیتے ہوئے، ڈاکٹریٹ اسکالر، سیاری مصرا نے تعلیمی سال 2024-25 کے لیے باوقار فلبرائٹ-نہرو ڈاکٹرل ریسرچ فیلوشپ حاصل کی ہے۔ وہیںیہ کامیابی ایک تاریخی لمحہ کی نشاندہی کرتی ہے کیونکہ سیاری آئی آئی ٹی جموں کی پہلی اسکالر بن گئی ہیں جنہوں نے یہ اسکالرشپ حاصل کی ہے۔ان کے سپروائزر، ڈاکٹر سیانتن منڈل کی رہنمائی میں، سیاری کی شاندار تعلیمی کارکردگی اور تحقیق کے لیے غیر متزلزل عزم نے توجہ حاصل کی۔ انہیں کئی معروف یونیورسٹیوں سے دعوتی خطوط موصول ہوئے ہیں۔تاہم سیاری کے کارنامے آئی آئی ٹی جموں کے لیے بے پناہ فخر کا باعث ہیں۔سیاری کے سرپرست ڈاکٹر سیانت منڈل نے ان کی شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سیاری نے مسلسل اپنی تحقیق کے لیے غیر معمولی لگن کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ فلبرائٹ-نہرو فیلو شپ ان کی محنت اور فکری صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا