آئی آئی آئی ایم میں بین الاقوامی کانفرنس کا ہوگا انعقاد

0
0

کانفرنس میں 20 سے زیادہ سائنسی سیشن ہوں گے،مختلف ممالک سے شرکاء کی آمد متوقع
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ سی ایس آئی آر-انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن جموں اور سوسائٹی آف ایتھنوفارماکولوجی (ایس ایف ای )، کلکتہ اگلے ہفتے 16 سے 18 فروری 2024 تک ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کرے گا۔آج یہاں منعقدہ اس کانفرنس کے پردہ اٹھانے کی تقریب کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے، ڈاکٹر زبیر احمد، ڈائریکٹر، سی ایس آئی آر-انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن اور آرگنائزنگ چیئرمین نے بتایا کہ ڈاکٹر جتیندر سنگھ، مرکزی وزیر مملکت اور نائب صدر سی ایس آئی آر کو مدعو کیا گیا ہے اس کانفرنس کے افتتاح کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ کانفرنس میں بہت سے نامور سائنسدان، تکنیکی ماہرین، پالیسی ساز، صنعت سے وابستہ افراد، ماہرین تعلیم، معالجین، محققین، طلباء کی ہندوستان اور بیرون ملک سے شرکت کی توقع ہے۔دریں اثناء سائنسی مباحث کی تفصیل کے بارے میں، ڈاکٹر احمد نے بتایا کہ کانفرنس میں 20 سے زیادہ سائنسی سیشن ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، اٹلی، ملائیشیا، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش، گھانا اور ہندوستان سمیت تقریباً 20 مختلف ممالک سے 100 سے زیادہ معزز مدعو مقررین اپنے مذاکرے پیش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان بھر سے تقریباً 700 شرکاء نے اس میگا ایونٹ کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ڈاکٹر زبیر احمد، ڈائریکٹر سی ایس آئی آر-انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن اور اس بین الاقوامی کانفرنس کے آرگنائزنگ چیئرمین کی مجموعی نگرانی میں کیا جائے گا جبکہ ڈاکٹر پرسون کے گپتا اور ڈاکٹر نوید قاضی اس کانفرنس کے آرگنائزنگ سیکرٹری ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا