"آئیے ووٹ دیں اور آئیے ہم اپنی قوم بنائیں”

0
0

ووٹرز کی آگاہی کیلئے ادھمپور میں سویپ مہم کے تحت مہندی مقابلے کا انعقاد
لازوال ڈیسک
ادھمپور//جاری سیسٹیمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسیپیشن (سویپ) مہم کے ایک حصہ کے طور پر، یہاں آنگن واڑی سنٹر پنچایت، رتھیان ایسٹ میں آنگن واڑی کارکنوں کے لیے ایک متحرک مہندی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔اس پروگرام کا مقصد ووٹر بیداری کو فروغ دینا تھا جیسے نعروں کے ساتھ "آئیے ووٹ دیں اور آئیے ہم اپنی قوم بنائیں”،جو کہ ضلع الیکشن آفیسر ادھمپور، سلونی رائے کی رہنمائی میں منعقد ہوا۔
وہیںپرجوش خواتین آنگن واڑی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے اس مہم میں حصہ لیا، اپنے ہاتھوں کو پیچیدہ ڈیزائنوں اور بااختیار بنانے والے پیغامات سے آراستہ کرکے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس مقابلے نے خواتین کو آئندہ لوک سبھا انتخابات 2024 میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے پر زور دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا