*آئیڈیل ایجوکیشنل موومنٹ کی جانب سے تقسیم انعامات” گونج ” کا انعقاد*‎

0
0

بروز اتوار ٢٨ جنوری گونڈی کی سرزمین پر آئیڈیل ایجوکیشنل موومنٹ کے زیر انصرام ” گونج ” پروگرام کا شاندار انعقاد کیا گیا ۔ تقریبِ‌مقصد کے تحت IEM کی کلاسیس سے گزشتہ سال کے تعلیم یافتہ طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔ تقریب کا آغاز آئیڈیل کے معزز استاد انصاری رئیس اکرم کی نظامت کے ماتحت فرحین بانو کی خوبصورت قرآت سے کیا گیا ۔بعد ازاں محمد بلال نے دلکش آواز میں نعت پیش کی ۔ جماعت دہم میں زیر تعلیم ساجدہ ، کلثوم اور مشکوۃ نے علامہ اقبالؒ کا ترانہ” اے لا الہ کے وراث” پڑھ کر نوجوانوں کے سوۓ جذبہ کو بیدار کردیا ۔ شیخ صلاح الدین سر نے مہمانوں کے درمیان آئیڈیل ایجوکیشنل موومنٹ کا مختصر تعارف و مقاصد پیش کیا ۔ جبکہ ڈاکٹر شیخ عبداللہ سر نائب صدر انجمن السلام کی صدارت میں الماس رسالہ کے بانی مفتی شرف الدین ، ماہر تعلیم اور مخدوم ٹرسٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر صابر ، اردو ادب کی اہم شخصیت ڈاکٹر قمر صدیقی ، ڈاکٹر خالد ڈائریکٹر سائی گروپ ، اور محترم شیخ اقبال صاحب چکمتے روشن ستارے تقریب میں جلوہ افروز تھے ۔ علاوہ ازیں آئیڈیل کلاس میں زیر تعلیم طلبہ کرینا ، کائنات ، کنیز فاطمہ اور ریدا نے بہترین انداز میں مناجات اور تقریر پیش کی ۔ گزشتہ سال کے طلبہ ام ہانی ، ماریہ ، شاہ زیب الدین ، صبا زہرا ، رشیدا ، شبنور ، شائستہ ، نکہت ، عثمان ، تسمیہ کو انعامات سے نوازا گیا ساتھ ہی آئیڈیل کے اساتذہ کو بھی تحفوں سے نوازا گیا ۔آخر میں آئیڈیل ایجوکیشنل موومنٹ کے فعال رکن محترم کفیل احمد سر کی جانب سے رسم شکریہ ادا کرنے کے ساتھ مہمان خصوصی کو گلدستہ پیش کیا گیا ۔ تقریب کو بحسن خوبی پایۂ تکمیل پہچانے میں ٹیم ریفارمز کے کارکنان محمد کیف سر ، عرفان سر ، رئیس سر، ولی ﷲ سر ، ذیشان اور تنویر سر نے بھرپور تعاون کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا