آئین کا تحفظ ہر قیمت پر: نڈا

0
0

نئی دہلی، 7 اگست (یو این آئی) راجیہ سبھا میں قائد ایوان جگت پرکاش نڈا نے بدھ کو کہا کہ مودی حکومت آئین اور اس کی تمہید کے تحفظ کے لئے پابند عہد ہے اور ان کی ہر قیمت پر حفاظت کی جائے گی مسٹر نڈا ایوان میں وقفہ صفر کے دوران اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے کے آئین کے تمہید کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے معاملے کا جواب دے رہے تھے مسٹرنڈا نے کہا کہ مودی حکومت آئین کے مطابق کام کرتی ہے اور آئین کی حفاظت کرتی ہے نیز آئین اور تمہید کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے 25 جون 1975 کو آئین پر ڈاکہ ڈالا تھا۔ 19 ریاستوں کی حکومتیں بیک وقت برطرف کر دی گئی تھیں۔

قبل ازیں مسٹرکھڑگے نے کہا کہ این سی ای آر ٹی کی کتابوں سے آئین کی تمہید کو ہٹایا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا