26 نومبر //اتوار کو پٹنہ کے ویٹرنری کالج گراو ¿نڈ میں جنتا دل یو کی طرف سے منعقدہ بھیم سنسد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جے ڈی یو کے ریاستی صدر مسٹر امیش سنگھ کشواہا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ڈاکٹر بھیم راو ¿ کے عظیم آئین کو تبدیل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔2014 میں مودی حکومت کے آنے کے بعد سے ہندوستان کے آئین اور جمہوری نظام پر خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ ایسے میں ہم سب کو ہوشیار اور چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔
مسٹر امیش سنگھ کشواہا نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے پاس دلت-مہادلیت طبقات کی ترقی کے لیے نہ تو پالیسی ہے اور نہ ہی کوئی ارادہ۔ فرقہ وارانہ سیاست کی آڑ میں ملک کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ ان کی کرسی محفوظ رہے۔ مسٹر امیش سنگھ کشواہا نے کہا کہ بھیم سنسد پروگرام میںعوام کی بھیڑ اس بات کی گواہ ہے کہ دلت-مہادلت طبقات کا یقین مسٹر نتیش کمار میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر نتیش کمار نے بہار میں ریزرویشن کا دائرہ بڑھا کر سماجی انصاف کے ساتھ ترقی کی ایک شاندار مثال قائم کی ہے۔مسٹر نتیش کمار کے 18 سال کے دور اقتدار میں بہار کا استحصال زدہ، محروم، دلت اور پسماندہ سماج مضبوط اور بااختیار ہوا ہے۔ مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے مسٹر امیش سنگھ کشواہا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جنہوں نے ‘دیش نہیں بکنے دونگا’ کا نعرہ لگایا تھا، آج ملک کے سرکاری اثاثوں کو چند سرمایہ داروں کے ہاتھوں میں بیچ رہے ہیں۔ نریندر مودی کے دل میں ملک کے غریب، کمزور، استحصال زدہ اور مصیبت زدہ لوگوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی نہ تو عوام کی دوست ہے اور نہ ہی آئین کی۔ ہمارے لیڈر مسٹر نتیش کمار نے ایسی بے کار حکومت کو ملک کے تخت سے ہٹانے کا عزم کیا ہے۔ ہمارے لیڈر کی کاوشوں سے آج ملک بھر کی اپوزیشن جماعتیں متحد ہو چکی ہیں۔ مسٹر امیش سنگھ کشواہا نے کہا کہ آئندہ سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں ہمیں اپنے اتحاد اور طاقت کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور بہار کی تمام چالیس لوک سبھا سیٹوں سے بی جے پی کو ختم کرکے ہندوستان کو بی جے پی سے آزاد کرنے کے اپنے عزم پورا کرنا ہوگا۔