آئیفاایوارڈز‘اداکارہ ریکھا 20 سال بعد اسٹیج پر رقص کریں گی 19ویں نیکسا آئیفا ایوارڈز تقریب بینکاک کے سیام نیتامت تھیٹر پر 22تا24جون منعقد کی جائے گی

0
0

 

ےو اےن اےن

ممبئی//سینئر اداکارہ ریکھا 20سال بعد آئیفا کے اسٹیج پر رقص کا مظاہرہ کرنے تیار ہیں۔ آئیفا کی پریس کانفرنس میں اداکار ورن دھون نے اعلان کیا کہ اس تقریب کی یہی نمایاں خصوصیت ہوگی۔ دھون نے ریکھا کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ میرے لیے انہیں (ریکھا) لائیو پرفارم کرتا دیکھنا بہت بڑی خصوصیت ہوگی۔ میں ان کے فن سے تھوڑا بہت واقف ہوں انہیں لائیو اسٹیج پر دیکھنا بہت بڑی بات ہوگی۔ جب پوچھا گیا کہ کون سے نغموں پر وہ رقص کریں گیو سینئر اداکارہ نے کہا کہ اسے راز ہی رہنے دیں۔ اگر میں بتادوں تو پھر کیا مزہ رہ جائے گا۔ ریکھا کے خصوصی رقص کے علاوہ آئیفا تقریب میں دیگر کئی بالی ووڈ ستاروں کا بھی پرفارمنس ہوگا جن میں رنبیر کپور، شاہد کپور، شردھا کپور، ارجن کپور ، بابی دیول ڈ کریتی سانن اور لولیا ونٹور شامل ہیں۔ اصل تقریب کی میزبانی کرن جوہر اور رتیش دیکھ مکھ کریں گے۔ 19ویں نیکسا آئیفا ایوارڈز تقریب بینکاک کے سیام نیتامت تھیٹر پر 22تا24جون منعقد کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا