آئندہ یو ایل بی انتخابات میں نیشنل کانفرنس کو مضبوط کریں: بملا لوتھرا

0
0

کہاپارٹی اقتدار میں آنے پر ملازمتوں اور زمینی حقوق کا تحفظ کرے گی
لازوال ڈیسک
جموں//جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس مسز بملا لوتھرا سابق ایم ایل اے اور ریاستی نائب صدر خواتین ونگ نے کٹرہ میں خواتین کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کیا۔ وہیںمیٹنگ کا اہتمام پریتی صوبائی جوائنٹ سیکرٹری خواتین ونگ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی جموں و کشمیر کے آئندہ یو ایل بی انتخابات میں اقتدار میں آنے کی صورت میں جموں و کشمیر کے مستقل باشندوں کی ملازمتوں اور زمینی حقوق کا تحفظ کرے گی۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے لوتھرا نے کہا کہ اس وقت جموں و کشمیر کے لوگوں میں 5 اگست 2019 کے بعد عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہ کرنے پر بی جے پی کے خلاف شدید ناراضگی پائی جاتی ہے۔ لوتھرا نے جموں و کشمیر کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ آئندہ انتخابات میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کے ہاتھ مضبوط کریں۔میٹنگ میں جو لوگ موجود تھے ان میں جگجیون لال ڈی ڈی سی ریاسی اور ضلع صدر ریاسی، رابن کمار بلاک صدر اقلیتی سیل کٹرا، اشوک مہتا بلاک صدر کٹرا، رام پرکاش سوری، جگل کشور سرپنچ اور دیگران شامل تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا