آئندہ الیکشن کے لیے نہیں، اگلی نسلوں کے لیے کام کر رہا ہوں: مان

0
0

لدھیانہ، // پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت سنگھ مان نے جمعہ کو یہاں 75ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی ترنگا لہرانے کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمارے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پنجابیوں کی عظیم قربانیوں کے بعد اسے حاصل کیاگیا تھا۔
مسٹر مان نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ پنجاب کے ٹیبلو کو جان بوجھ کر یوم جمہوریہ کی پریڈ سے باہر رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حیرت ہے کہ پنجاب کے بغیر قومی تہوار کیسے منائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے جان بوجھ کر پنجاب کی جھانکی کوپریڈ سے باہر رکھا، انہیں بتانا چاہیے کہ اس میں کیا غلط ہے۔ ریاستی حکومت کے ذریعہ تیار کردہ جھانکیوں میں ریاست کی بھرپور ثقافت اور ورثے کو مناسب طریقے سے دکھایا گیا ہے، کیونکہ ہم ریاست کے فخر کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔
مرکزی حکومت کی طرف سے پنجابیوں کی عظیم قربانی کا مذاق اڑانا ناقابل برداشت اور غیر منصفانہ ہے، ریاست نے اس معاملے کو سختی سے اٹھایا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ٹیبلو کو مسترد کر کے شہید بھگت سنگھ، شہید راج گرو، شہید سکھ دیو، لالہ لاجپت رائے، شہید اودھم سنگھ، شہید کرتار سنگھ سرابھا، مائی بھاگو، گدری بابے اور دیگر عظیم شہیدوں کی توہین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے یوم جمہوریہ پریڈ میں ان ہیروز کے ٹیبلو کو شامل نہ کرکے ان ہیروز کے تعاون اور قربانی کو حقیر سمجھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے انڈین ایئر فورس اسٹیشن ہلواڑہ، لدھیانہ میں بننے والے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا نام شہید کرتار سنگھ سرابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی انتھک کوششوں سے موہالی بین الاقوامی ہوائی اڈے کا نام پہلے ہی شہید بھگت سنگھ کے نام پر رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہلوارہ ہوائی اڈے کا نام شہید کرتار سنگھ سرابھا کے نام پر رکھا جانا شہید کو ایک عاجزانہ خراج عقیدت ہوگی۔
وزیر اعلیٰ نے لوگوں سے پر زور دیا کہ وہ لڑکوں اور لڑکیوں کے درمیان صنفی امتیاز کو ختم کریں۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ لڑکیوں کو ہر شعبے میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لیے پردئے جائیں، تاکہ وہ کامیابی کی نئی داستانیں لکھنے کے قابل ہو سکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا