سیریز کا آغاز 5مئی ہوگی ،تینوں ٹیمیں آپس میں دو، دو میچز کھیلیں گی ، دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 17 مئی کو کھیلا جائے گا
ےواین این
ڈبلن ´//آئرلینڈ مئی میں ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے خلاف سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی میزبانی کرے گا۔ سیریز کا باضابطہ طور پر آغاز 5 مئی سے ہو گا، تینوں ٹیمیں آپس میں دو، دو میچز کھیلیں گی ، دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 17 مئی کو کھیلا جائے گا۔ آئرلینڈ کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش ورلڈ کلاس ٹیمیں ہیں، دونوں کے خلاف سہ ملکی سیریز کی میزبانی ہمارے لئے باعث اعزاز ہے اور اس سے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔